لاہور (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں آٹے کی تقسیم کے دوران کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے، بزرگ ، معذور اور علیل لوگوں کا خاص خیال رکھا جائے۔گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین اور مرد شہریوں سے مفت آٹے کی فراہمی میں مشکلات کے بارے میں پوچھا۔وزیراعظم نے آٹے کے معیار اور اس کے حصول کےلئے مشکلات سے متعلق بھی شہریوں کی رائے بھی معلوم کی ۔وزیراعظم نے شہریوں کی آراء کی روشنی میں حکام کو اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے شہریوں کے لئے انتظار گاہ کا بھی دورہ کیااور انتظامات دیکھے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے،بزرگ، معذور اور کمزور افراد کا خاص خیال کیا جائے،بزرگ خواتین اور بچوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کے لئے بھی بہترین انتظامات یقینی بنائیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کار خیر کو سرکاری ڈیوٹی نہیں خدائی ڈیوٹی سمجھ کر انجام دیں،رمضان المبارک میں مخلوق خدا کی خدمت کرکے باری تعالیٰ کو راضی کریں۔وزیراعظم مفت آٹا سینٹر میں آئے بچوں سے بھی ملے ، بات چیت بھی کی۔وزیراعظم نے شہریوں میں مفت آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئے۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...