اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عمران خان کے مبینہ قتل کی منصوبہ بندی کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ یہ سنجیدہ الزام ہے جس کے ثبوت پیش کرنے کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے، عدالت عمران خان سے ثبوت طلب کرے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے پہلے بھی عمران خان سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگا کر سیاسی بیانیہ بناتے رہے ہیں، گزشتہ انتخابات میں عمران خان نے دھاندلی، کرپشن کے الزامات لگا کر جھوٹا سیاسی بیانیہ بنایا تھا، اس بار انتخابات میں ان کو نئے بیانیے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر شیریں رحمان نے کہا کہ عمران کی مجھے قتل کرنے کی سازش بھی بیرونی سازش،کی طرح من گھڑت بیانیے کے سوا کچھ نہیں ہے، اگر الزامات میں صداقت ہوتی تو قتل کی سازش کرنے والوں کے نام عدالت کے سامنے رکھتے۔وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ یہ انتخابات سے پہلے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے بیانیہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں بھی مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے ان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب عمران خان کے الزامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے الزامات کا ہر سطح پر سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اسلام آباد پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار دے...
اوڑکاہ اوکاڑہ کے علاقے چراغ سندھو کالونی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے اپنا گلا بھی کاٹ لیا۔پولیس کے مطابق...
بغداد عراق میں شادی کی ایک تقریب کے دوران شادی ہال میں آگ لگنے سے دلہا دلہن سمیت113افراد ہلاک اور450سے زائد...
واشنگٹنامریکی صدر جوبائیڈن کے کتے کماندڑنے ایک بار پھر ایک اور خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا۔ جو بائیڈن کے2سالہ...
اسلام آباد عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایوان صدر کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کے کیس کے...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے جعلی، سمگل شدہ اور غیرقانونی ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کرلیا،ڈریپ نے...
نئی دہلیریاست منی پور میں ایک بار پھر نسلی فسادات نے سر اٹھالیا ہے جس میں 2نوجوانوں کو اغواء کے بعد بیدردی سے...