واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم کے وژن کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سفر امن، سلامتی اور خوشحالی کا سفر ہے،ہم نے پاکستان کے قیام کے بعد سے ایک طویل اور مشکل جدوجہد کی ہے،ہم پرعزم اور مضبوط قوم ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنے روشن مستقبل کی طرف اپنی پیش قدمی جاری رکھیں گے۔گزشتہ روز یہاں سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر غیر ملکی مہمانوں، سفراء ، سفارت کاروں، امریکی حکومت کے حکام، غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں پر مشتمل ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سفیرپاکستان مسعود خان نے بانیانِ پاکستان ایک علیحدہ ریاست کے حصول کے لئے کی جانے والی بے مثال تگ و دو پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور حصول پاکستان کو معجزہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ ایک دن وہ بھی حق خود ارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ ہمارے دل ان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہونے پر سفیر پاکستان نے امریکی حکومت اور امریکہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات مضبوط ہیں اور یہ باہمی اور دوستی کے اصولوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات ہماری عوام کے لیے ایک پائیدار میراث ہے۔ ہم اس کی قدر کرتے ہیں، اور ہم اس کو مزید پروان چڑھائیں گے۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...