پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ پھر تیز، ایک اور مریض جاں بحق

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ایک مرتبہ پھر تیز ہونے لگا،24گھنٹوں میں مزید ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،168نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں کورونا کی مجموعی شرح 3.02فیصد رہی، گذشتہ24گھنٹے کے دوران کراچی میں6.11 فیصد، لاہور5.51فیصد جبکہ راولپنڈی میں مثبت شرح 3.99 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 190 افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو سماجی فاصلہ برقرار اور ماسک پہننے کی ہدایت کر دی۔