چوروں کی حکومت نے ہمیں دلدل میں پھنسا دیا، نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہو جائیگی،عمران خان

25 مارچ ، 2023

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کی حکومت نے ہمیں دلدل میں پھنسا دیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو عدلیہ اور ملک کی بقا کے لیےاظہار یکجہتی کرنا ہے، میں بتاؤں گا ہم نے کیسے آئین کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ25مارچ کی شام مینار پاکستان پر سال کا پہلا جلسہ کرنے جارہا ہوں، ملک نازک موڑ پر ہے مجھے پوری قوم کی ضرورت ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہو جائے گی۔عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے انتخابات کی تاریخ آگے کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دے گی؟عمران خان نے کہا کہ اگر غلط نہیں قرار دے گی تو سوال اٹھتا ہے کہ الیکشن پھر اکتوبر میں کیسے ہوں گے، حکومت دوبارہ کہہ دے گی انتخابات کیلئے پیسے نہیں ہیں، ملک میں جنگل کا قانون چلایا جا رہا ہے۔