سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 5اپریل کو ہوگی

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے مختلف نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 5اپریل کو ہوگی،سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں وصول کرنے والے 14بینک ہیں رمضان المبارک میں بینک روزانہ صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک پبلک ڈیلنگ کریں گے جبکہ جمعہ کو بینکوں کے اوقات کار صبح ساڑھے 8سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے،سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31مارچ ہے، حج درخواستیں وصول کرنے کے لئے 14بینک ہفتہ اور اتوار(25اور 26 مارچ)کو بھی کھلے رہیں گے۔