ہنگامہ آرائی کیس ،اعظم سواتی کی ضمانت قبل ازگرفتار ی5اپریل تک منظور

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد(صباح نیوز) جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی جس پر اعظم سواتی اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے اعظم سواتی کی 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 5 اپریل تک ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔