لاہور(پی پی آ ئی)کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ اہم دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی گوجرانولا، ڈیرہ غازی خان میں کی گئی سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گو گرفتاردہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد،خودکش جیکٹ بنانیکا سامان، اسلحہ برآمد کیا گیا۔سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی گرفتاری 33 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ممکن ہوئی۔