پاکستان میں سیاسی تناؤ کے سبب تشدد پریشان کن ہے،امریکی سینیٹر

25 مارچ ، 2023

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی ایک اور خاتون سینیٹر نے پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈیموکریٹ امریکی سینیٹرکیتھرین کورٹیز ماسٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی تناؤ کے سبب تشدد پریشان کن ہے، ان حالات میں مجھے پاکستانی عوام کا خیال آتا ہے۔امریکی سینیٹرنے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں سے جمہوری اور آئینی اصولوں کے احترام کا مطالبہ کرتی ہوں، امید ہے پاکستانی رہنماعوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لیے کام کرسکتے ہیں۔اس سے قبل امریکی سینیٹر جیری روسن نے بھی پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔