صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چناؤ تک ممکن نہیں ، فواد چوہدری

25 مارچ ، 2023

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چناؤ تک ممکن نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے ، جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا۔صدر کا انتخاب جب تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہو جاتے ممکن نہیں ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا آئین اس بارے میں واضح ہے۔