لندن (پی اے) ویسٹ مڈلینڈز کے کائونٹر ٹیررازم یونٹ کے ڈیٹیکٹوز نے ٹیررازم آفنسز کے شبہ میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ مشتبہ افراد کی عمر 26 سے 67 سال کے درمیان ہیں۔ انہیں منگل کے روز ورسیسٹر، برمنگھم، لیسٹر اور بریڈ فورڈ کے ایڈریسز سے ٹیررازم ایکٹ 2000 کے سیکشن 15 کے تحت جرائم کی سازش کے شبہ میں گرفتار کیا گیا جو کہ دہشت گردی کے مقاصد کیلئے رقم یا پراپرٹی کی فراہمی کو غیر قانونی قرار دیتا ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے کہا کہ پانچوں افراد کو ویسٹ مڈلینڈز پہنچا دیا گیا، جہاں ان سے انٹرویو کیا گیا اور پھر مزید پوچھ گچھ جاری رہنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ فورس نے مزید کہا کہ گرفتاریاں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی تھیں اور ان سے عوام کے تحفظ کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں تھا۔