کراچی(پی پی آ ئی) سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دئیے۔سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری، سیکریٹری داخلہ سندھ کو بھی نوٹس جاری کر دیا جبکہ آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل ، ڈپٹی اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔دوران سماعت عدالت نے حکم دیا ہے کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔