بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو پیشگی ادائیگیوں میں73فیصد کمی

25 مارچ ، 2023

کراچی (پی پی آئی)بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی8مہینوں کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں73فیصد کمی آگئی ہے جو ملک کی بدترین معاشی صورت حال اور اہم صنعتی شعبے مشکلات کا اظہار ہے۔ پی پی آئی کے مطابق رواں مالی سال جہاں کئی مشکلات کے ساتھ شروع ہوا تھا وہی تمام شعبے یکے بعد دیگرے طلب میں تنزلی کے باعث پیدوار میں کمی کا سامنا کر رہے ہیں، جس کی وجہ غیرمتوقع افراط زر کے دباؤ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہے۔ نجی شعبے کو قرضوں میں بڑی کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں اور اس کے نتیجے میں تمام شعبوں میں بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔