عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ مزید گر گئے

25 مارچ ، 2023

نیویارک (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ نیچے گر گئے جس کی وجہ امریکی وزیر توانائی کے بیان کے بعد تیل کی اوور سپلائی بڑھنے کے خدشات ہیں ۔نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں برینٹ کروڈ کی قیمت34 سینٹ یا 0.45 فیصد گر کر 75.57 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 32 سینٹ یا 0.46 فیصد کم ہو کر 69.64 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔دونوں بینچ مارکس، کے نرخ جو جمعرات کو تقریباً 1فیصد تک گر گئے تھے ، اب 3 سے4 فیصد کی گراوٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔