اسلام آباد (این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کشمیر کے بارے میں بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں انہوں نے جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستان کے غیر متزلز ل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں جموں و کشمیر میں انتشارپیدا کرنے کیلئے پھیلائے جا رہے پروپیگنڈے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کے بروقت بیان سے نہ صرف دیرینہ تنازعہ کشمیر کو 20 سال تک منجمد کرنے کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے بلکہ اس سے کشمیری عوام کا مورال بلند اوران کے جذبہ حریت کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، جو بھارتی قابض فورسز کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ محمود ساغر نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف کے واضح اور دوٹوک بیان نے بھارت کی مالی فنڈنگ سے پھیلائے جانیوالے جھوٹے پروپیگنڈے کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ بھارت گزشتہ کئی برس سے پاکستان کوبدنام کرنے کی مذموم مہم جاری ر کھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے ہمیشہ کشمیر کاز کی بھرپورحمایت کی ہے۔ محمود ساغر نے کہاکہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کی اپنی جدوجہد کی مسلسل حمایت جاری رکھنے پر پاکستانی فوج کے شکر گزار ہیں اور انہیں پختہ یقین ہے کہ پاکستان انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
لندنبرطانیہ میں یورپ کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک کو پولیس نے بم کی اطلاع پر خالی کروا کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ...
میرپور ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے سیکٹر اے فائیومیں آپریشن کلین اپ کرکے تجاوزات گرا دیں۔...
مظفرآباد مرکزی سیرت مصطفی کمیٹی آزادکشمیر کی کال پر ریاست بھر میں یوم الاقصیٰ منایاگیا۔ دارالحکومت...
مظفرآباد سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کی جانب سے امبور مہاجرین کیمپ آتشزدگی سے جل جانے...
سری نگر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کشمیری عوام کے جمہوری حقوق کی...
لندن حکومت نے ٹی وی لائسنس فیس میں 10.50 پونڈز اضافہ کا اعلان کر دیا۔ حکومت کے اعلان کے مطابق بی بی سی کی موجودہ...
اسلام گڑھپولیس تھانہ اسلام گڑھ نے شیراز محمود کو 12 بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر...
اسلام گڑھاسلام گڑھ سے چند کلو میٹر دور ٹکاری موڑ پر کار موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔خاتون ڈرائیور موقع پر...