سری نگر(پی پی آ ئی)مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت میں حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔تفصیل کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد قائم کیاجانا چاہیے تاہم انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت اپنے مخالفین کو تقسیم کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک اپوزیشن پارٹیاں اکٹھی نہیں ہوتیں، بی جے پی کے خلاف کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا اپوزیشن جماعتیں متحدہو سکتی جبکہ مودی حکومت بھارتی تحقیقاتی اداروں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، این آئی اے اور دیگرکے ذریعے اپوزیشن جماعتوں کو انتقامی کارروائیوںکا نشانہ بنا رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھاری اکثریت کے ساتھ برسر اقتدار آنے والی بی جے پی حکومت حیرت انگیز کاکردگی کا مظاہرہ کرسکتی تھی تاہم بقول دلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال کے اس کے پاس کوئی ملک کیلئے کوئی وژن نہیں ہے اور وہ ایک مافیا کی طرح حکومت کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ مسلمان بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کا پہلا نشانہ ہیں۔تاہم اب حکومت اس کی مخالفت کرنے والے ہر شخص کوانتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔
کوٹلیانتطامیہ نے کوٹلی سب ڈویژن کی حدود میں بھیک مانگنے پر پابندی لگاتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
مظفرآبادمسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی اسپیکرمہر النساءنے کہا ہے کہ ریاست کی آزادی کیلئے...
مظفرآباد ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں...
سری نگر بھارتی فورسز نے تحریک آزادی کشمیر کے قائد سید علی گیلانی شہید کے گھر اورتحریک حریت جموں وکشمیر کے...
اسلام آبادوزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی سہولیات...
اسلام آباد فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل نے ʼʼ انسانی حقوق سب کیلئے ، کشمیر کی آواز دنیا تک پہنچائیںʼʼ کے...
راولپنڈی /مظفرآبادجموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے...