مظفرآباد(جنگ نیوز)وزیر اعظم آزاد کشمیر ،وزیر خوراک ،سیکرٹری خوراک نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آٹا کنٹریکٹرز کی بلا جواز غیر قانونی ہڑتال ختم کروا دی ٗ محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کو سرکاری حفظان صحت کے اصولوں پر تیار کردہ سستا آٹا ملنا شروع ہو گیا ،عوام نے سکھ کا سانس لیا، تفصیلات کے مطابق حکومت اور محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کو ماہ مقدس میں زندگی کی بنیادی سہولیات آٹا فراہمی کیلئے بھر پور اور جاندار کوشش رنگ لائی،آزاد کشمیر بھر میں آٹا کنٹریکٹرز کی جانب سے بلا جواز غیر قانونی ہڑتال و احتجاج کے بعد مصنوعی آٹا بحران پیدا کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیاگیا ٗ ریاست بھر سمیت دارلحکومت اور قرب و جوار کے علاقوں میں آٹا کی ترسیل شروع کر دی گئی ٗ گزشتہ روز عوام الناس کو 1280روپے کے حساب سے وافر آٹا مہیا کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا جس پر عوام نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت محکمہ خوراک کے ارباب اختیار و دیگر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
لندنبرطانیہ میں یورپ کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک کو پولیس نے بم کی اطلاع پر خالی کروا کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ...
میرپور ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے سیکٹر اے فائیومیں آپریشن کلین اپ کرکے تجاوزات گرا دیں۔...
مظفرآباد مرکزی سیرت مصطفی کمیٹی آزادکشمیر کی کال پر ریاست بھر میں یوم الاقصیٰ منایاگیا۔ دارالحکومت...
مظفرآباد سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کی جانب سے امبور مہاجرین کیمپ آتشزدگی سے جل جانے...
سری نگر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کشمیری عوام کے جمہوری حقوق کی...
لندن حکومت نے ٹی وی لائسنس فیس میں 10.50 پونڈز اضافہ کا اعلان کر دیا۔ حکومت کے اعلان کے مطابق بی بی سی کی موجودہ...
اسلام گڑھپولیس تھانہ اسلام گڑھ نے شیراز محمود کو 12 بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر...
اسلام گڑھاسلام گڑھ سے چند کلو میٹر دور ٹکاری موڑ پر کار موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔خاتون ڈرائیور موقع پر...