کراچی (جنگ نیوز)پاکستان میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین شرح 46.65 فیصد پر پہنچ گئی۔ مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.80 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 46.65 فیصد ہو گئی ہے۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹماٹر 41 روپے 85 پیسے فی کلو مزید مہنگا ہو کر سنچری مکمل کر گیا جبکہ آٹے کا تھیلا 769 روپے 12 پیسے مزید مہنگا ہوا اور ملک میں آٹے کا تھیلا اوسطاً 2586 روپے 37 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔کیلے 21 روپے 57 پیسے فی درجن اور چائے کا پیکٹ 34 روپے 37 پیسے مہنگا ہوا جبکہ مٹن 13 روپے 78 پیسے اور دال ماش ساڑھے 6 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، اس کے علاوہ بیف 6 روپے 31 پیسے فی کلو، اڑھائی کلو والا گھی کا ڈبہ 8 روپے 84 پیسے مہنگا ہوا، چینی، دہی، دودھ، چاول بھی مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چکن 32 روپے 85 پیسے فی کلو، سرخ مرچ کا پیکٹ 5 روپے سستا ہوا، لہسن 4 روپے 59 پیسے اور دال چنا 2 روپے 70 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ اس کے علاوہ دال مونگ، دال مسور، انڈے اور پیاز بھی سستے ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
سری نگرجموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کو خطےکے حوالے سے...
مظفرآباد آزا دکشمیر کے وزیر ماحولیات عامر عبدالغفار لون نے کہا ہے کہ کشمیری کبھی بھی بھارت کے ناجائز تسلط...
مظفرآباد مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کی...
مظفر آباد نوتعینات ممبر آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔...
سری نگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک...
اسلام آباد صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ناروے عالمی برادری کیساتھ ملکر مسئلہ...
آٹھ مقامسابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل سالخلہ و قائمقام امیر جماعت اسلامی لوئر نیلم ساجد حسین...
کوٹلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹلی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نوجوان راجہ کامران کی ہلاکت کیخلاف عوام...