راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ،کانگریس کا ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

25 مارچ ، 2023

نئی دہلی(جنگ نیوز) راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید کی سزا کے بعد اب ان کی لوک سبھا کی رکنیت کو بھی ختم کردیا گیا جس پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،لوک سبھا نے کیرالہ سے ان کی سیٹ کو خالی قرار دیے دیا ہے اور اب الیکشن کمیشن اس پر ضمنی الیکشن کا اعلان کریگا ،عدالت نے راہول گاندھی کی 2019 میں کی گئی ایک تقریر کرنے پر ہتک عزت کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی تھی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تنقید کی تھی۔