گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی

25 مارچ ، 2023

پشاور(جنگ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے مشاورت کے بعد صوبے میں عام انتخابات کروانے کی تاریخ دے دی۔گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں الیکشن کی تاریخ دی گئی ہے۔ خط میں گورنر کے پی نے صوبے میں 8 اکتوبر کو انتخابات کی تاریخ تجویز کردی۔ اضح رہے کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے گورنر اور الیکشن کمیشن حکام کی اہم بیٹھک بھی ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے پنجاب اور پختونخوا میں آئینی مدت میں ہی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔