ہریانہ ، امرت پال سنگھ کو پناہ دینے پر خاتون گرفتار

25 مارچ ، 2023

نئی دلی(اے پی پی)بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس نے خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کو پناہ دینے پر ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلجیت کور نامی خاتون نے’’ وارث پنجاب دے ‘‘تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ اور اس کے ساتھی پاپ پریت سنگھ کو ہریانہ کے ضلع کروکشیتر میں اپنے گھر میں پناہ دی تھی۔ سکھ رہنما امرت پال سنگھ پولیس کی طرف سے اپنے اوراپنے ساتھیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کئے جانے کے بعد سے روپوش ہے۔اس کی تلاش کی کارروائی جمعہ کو ساتویں دن بھی جاری رہی۔