خلیج تعاون کونسل کی مغربی کنارے میں آبادکاری کی اجازت کی مذمت

25 مارچ ، 2023

ریاض(اے پی پی)خلیج تعاون کونسل نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے میں دوبارہ آبادکاری کی اجازت دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نےاسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی ریاست کے شمالی مغربی کنارے کے علاقوں میں دوبارہ آبادکاری کی اجازت دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسے تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔