شمالی کوریا کا جوہری صلاحیت کے حامل آبی ڈرون ہیلی کا تجربہ

25 مارچ ، 2023

پیانگ یانگ (اے پی پی):شمالی کوریا نے نئے جوہری صلاحیت کے حامل زیر آب حملہ کرنے والے ڈرون ’’ ہیلی/سونامی ‘‘ کا تجربہ کیا ہے جس کا مقصد دشمن کے پانیوں میں چپکے سے حملے کرنا اور بحری سٹرائیک گروپس اور بڑی آپریشنل بندرگاہوں کو پانی کے اندر ایک دھماکے کے ذریعے ایک بڑی تابکار لہر پیدا کرکے تباہ کرنا ہے۔