ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح 46.65 پر پہنچ گئی

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ملک میں مہنگائی بڑھ کر 46.65فیصد ہو گئی اور رواں ہفتے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 1.80فیصد اضافہ ہوا ہے،احساس اشاریوں کے انڈیکس کے مطابق 22مارچ کو ہونیوالے اختتام ہفتہ میں26اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 12اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 13کی قیمتوںمیں استحکا م رہا ، پاکستان بیورو آف شماریات کےا عدادوشمار کے مطابق آٹا،گھی ،چینی،چا ول،متن، بیف ،چائےدال ماش،دودھ،دہی،کیلے اور ٹماٹرمہنگےہوگئے۔