لاہور(کورٹ رپورٹر،مانیٹر نگ سیل)لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے5 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت میں پیر تک توسیع کردی،دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا بیان حلفی غلط ہوا اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت نہ ہوئی تو تنائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں،ہمیں قانون دکھائیں کہ دوبارہ حفاظتی ضمانت دی جاسکتی ہو، ابھی تک ماضی میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا نہ ہی اس طرح کی کوئی روایت ہے،غلط بیان حلفی پر توہین عدالت بھی ہو سکتی ہے،وکیل عمران خان بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہمیں خود سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے ضمانتیں لیں،عدالت نے کہا بہتر ہے کہ یہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کریں، چیئرمین PTI عمران خان نے کہاجب اسلام آباد گیا تو تمام راستے بند تھے، آج بھی ہم خفیہ آئے ہیں۔ عمران خان کیخلاف تھانہ کھنہ اور رمنا کے دو، دو اور بارہ کہو کا ایک مقدمہ ہے، درخواستوں کی سماعت کیلئے 2رکنی سپیشل بینچ تشکیل دیا گیا تھا، بینچ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل تھا،سماعت شروع ہوئی تو وکیل عمران خان نےکہا کہ آفس نے دوبارہ حفاظتی ضمانت دائر کرنےکا اعتراض کیا تھا، عدالت نے آج تک کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، اسلام آباد میں عمران خان کیخلاف سیاسی مقدمات بنائےگئے ہیں، دوبارہ حفاظتی ضمانت میں بہت کم مارجن ہوتا ہے، حفاظتی ضمانت اس لئے مانگ رہے ہیں تاکہ اسلام آباد جا سکیں۔اس دوران عمران خان خود روسٹرم پر آگئے، انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد جاتے ہوئے آنسو گیس چلی، لوگوں پر لاٹھی چارج ہوا، ہمیں اسلام آباد سے واپس ہونا پڑا، ایسا تو پہلے کبھی نہیں ہوا، میں تو وہاں سے جان بچا کر نکلا تھا، وکیل عمران خان نےکہا کہ ہم آج صرف ایک ورکنگ ڈے مانگ رہے ہیں تاکہ اسلام آباد جاسکیں،بعد ازاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے 5مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 27مارچ تک توسیع کر دی،سماعت کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور ہائیکورٹ سے زمان پارک روانہ ہوگئے۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان انہی کیسوں میں ضمانت لینے اسلام آباد گئے ،40 منٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کھڑے رہے،عمران خان نے ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا، اسلام آباد میں عمران خان پر دو نئے مقدمے درج کر دیئے گئے،جو حالات ہیں جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد فی الحال نہیں جا سکتے،عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں سکیورٹی تھریٹس ہیں، عمران خان کے پاس کوئی سکیورٹی نہیں ، ہم نے پہلے سے لی گئی ضمانت میں توسیع مانگی ہے، میرے مؤکل کا کنڈکٹ سامنے ہے، ان پر کیس ہوتے جا رہے ہیں۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ سرکار کا اس بارے کیا موقف ہے؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ کے بجائے اسلام آباد کی عدالت میں جانا چاہئے ،عدالت نے سوال کیا کہ کیا سرکاری وکیل تصدیق کر سکتے ہیں کہ ضمانت کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہوئیں، سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں اس کا علم نہیں۔
دبئی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا میچ تو سیاست کی نظر ہوتا دیکھائی دے رہا ہے البتہ دبئی...
اسلام آباد آئی ایم ایف مشن ناتھن پورٹرکی سربراہی میں پاکستان پہنچ گیا ، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم...
اسلام آباد چیئر مین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے پاکستان کسٹم فیلڈ دفاتر کی 69خالی پوسٹوں کو ختم کردیا ،...
اسلام آبادجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی فی الحال ممکن نظر...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور،...
لاہور چیمپئنر ٹرافی 2025 میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ کے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈرتحریک انصاف...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی جانب سے خیرسگالی پیغام پر شکریہ ادا کرتے...