اکتوبر تک تو صورتحال اور خطرناک ہونے جارہی ہے،عمران خان

25 مارچ ، 2023

لاہور(نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 8 اکتوبر کو ایسا کیا ہو گا جو اب نہیں ہے، اکتوبر تک صورتحال اور خطرناک ہونے جارہی ہے،ایسے تو یہ کبھی کہہ دیں گے کہ پیسے نہیں ہیں،ساری امیدیں ہی سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں اور کوئی راستہ نہیں ہے،نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،جنگل کا قانون بنادیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا 8 اکتوبر کو معاشی حالات ٹھیک ہو جائیں گے؟ کیا دہشت گردی ختم ہو جائے گی؟ ۔انہوں نے کہا کہ جب آپ نے ایک مرتبہ آئین سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا اس کے بعد تو آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں، ضیاء الحق نے 90 دن میں انتخابات کا کہا اور 11 سال پورے کر لئے، جب آپ ایک مرتبہ آئین توڑ دیتے ہیں تو پھر آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔