اسلام آباد(محمد صالح ظافر) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا کےذریعے پاک فوج اور دیگر ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف افراد کے خلاف سخت قوانین لا رہی ہے۔ اس ضمن میں قانونی مسودہ پیر کو قومی اسمبلی میں لا یا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اس سلسلے میں قانون بنانے کے لئے اؤٹ لائن وضع کردی ہے۔ قانون کے تحت وہ افراد جو بیرون ممالک بیٹھ کر پاکستان فوج آور دیگر آئینی اداروں کے خلاف زہر پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایسے تمام افراد جو اندرون ملک یا بیرون ملک بیٹھ کر فوج کے خلاف زہر آلودہ مواد تیار کررہا ہے ان کو جیل بھیجاجائے گا۔ اس ضمن میں قانونی مسودے کو حتمی شکل دی جارہی ہے جو قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر قانون اور انصاف اعظم نذیرتارڑ اس کی تفصیلات پیش کریں گے جس کے تحت ایسے عناصر کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس معاملے میں تمام تر تفصیل قومی اسمبلی میں پیر کو پیش کی جائے گی۔
نیویارک صدر ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں قومی سلامتی کے مشیر اور صدر جارج بش جونیئر کے دور میں اقوام متحدہ میں...
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نواز کے حکم پر کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے ایک خفیہ اور مربوط کارروائی کے دوران صوبے کے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں میزبان تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا خضدار...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جماعت بی جے پی کا...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد معاشی میدان میں تاریخ ساز فتح کیلئے...
اسلام آباد آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت آئندہ بجٹ کے لیے آمدن اور اخراجات کے اعداد و شمار کو حتمی شکل نہ...
انصار عباسیاسلام آباد :عمران خان کیلئے خاموش سفارتکاری میں شامل امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر...
اسلام آباد اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا 26 مئی کو شیڈول اجلاس ملتوی کردیا...