کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن ملتوی کرنے پر اپیل سنتی ہے تو بہتر ہوگا فل کورٹ تشکیل دیا جائے اس پر کوئی اعتراض نہیں کرسکے گا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ عمران خان سیاستدان بنے اور سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھے تو ہر مسئلہ حل ہوسکتا ہے، سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے کہا کہ لیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود انتخابا ت ملتوی کر کے توہین عدالت کی ہے، ماہر قانون عبدالمعیز جعفری نے کہا کہ فوج حکومت کو یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم دوسرے کاموں میں مصروف ہیں، رانا ثناء اللہ نے کہا حکومت عمران خان کی دھونس اور ضد کے سامنے نہیں جھکے گی ، آئین کے تقاضے پورے کریں گے دیکھتے ہیں عمران خان کیا کرسکتا ہے، الیکشن ابھی بھی 90دن میں نہیں ہورہے تھے۔ شاہ خاور نے کہا الیکشن ایکٹ 2017ء کہتا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر کی مشاورت کے ساتھ طے کی گئی تاریخ میں ردوبدل کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن ٹھوس وجہ کی بنیاد پر انتخابات کا انعقاد 90دن سے آگے بھی لے جاسکتا ہے ، سپریم کورٹ بھی معاملہ فہمی کرتے ہوئے تمام فریقین کو بلا کر کسی سمجھوتے پر پہنچا جائے، شعیب شاہین نے کہا انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صرف صدر پاکستان کو ہے، صدر ایک دفعہ انتخابات کی تاریخ دیدے تو واپس نہیں لے سکتا۔ عبدالمعیز جعفری نے کہا سپریم کورٹ نے انتخابات کے انعقاد کیلئے 90دن کے علاوہ بہت تھوڑی گنجائش اشد ضرورت کے تحت دی تھی ، الیکشن کمیشن کی فنڈز نہ ہونے کی بات غیرمنطقی ہے،فوج حکومت کو یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم دوسرے کاموں میں مصروف ہیں۔ الیکشن ملتوی ہونے کے بعد نگراں حکومت کے باقی رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا ہے۔
اسلام آبادپارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔جنید اکبر نے...
اسلام آباد معاشرے کے مختلف طبقات، جن میں سیاستدان، ماہرین تعلیم، بیوروکریٹس اور سول سوسائٹی کے نمائندگان...
لاہور پنجاب حکومت نے دہشت گردی یا جنگ کی صورت میں شہید ہونے والے شہریوں کے جان و مال کے نقصان مالی پیکیج...
اسلام آباد پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے نصف درجن سینئر افسران کی تقرریاں و تبادلے ،محمد اعجاز الحق جو...
اسلام آباد PACچیئرمین کی اڈیالہ جیل سے نامزدگیاں، یوٹرن، تنازعات ،تماشے کا شکار , شیر افضل ، شیخ وقاص ،عمر...
اسلام آباددنیا بھر میں ہونے والی عسکری جنگوں کے حوالے سے یہ مقولہ عام ہے کہ ’’دوران جنگ پہلا قتل سچ کا ہوتا...
لاہور وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کیے، ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مختلف...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر بین الاقوامی امورپروفیسر حسن...