اسلام آباد (صالح ظافر) وفاقی حکومت نے ملک کے اٹارنی جنرل (اے جی) شہزاد عطاء الٰہی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا اور انہیں غیر رسمی طور پر کہہ دیا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے رضاکارانہ طور پر دستبردار ہوجائیں۔ حکومت نے اگلے ہفتے تک نئے اٹارنی جنرل کو نامزد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزارت قانون کے اعلیٰ ذرائع نے جمعہ کو دی نیوز کو بتایا کہ شام تک ملک کے موجودہ قانون کے اعلیٰ افسر نے اپنا استعفیٰ جمع نہیں کرایا لیکن امکان ہے کہ وہ پیر سے پہلے ایسا کر لیں گے۔ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو شہزاد کی جگہ لینے کا اشارہ دیا گیا ہے۔عرفان قادر ایک مضبوط سوچ رکھنے والے قانون دان اور آئینی ماہر ہیں، اس سے قبل سید یوسف رضا گیلانی کی حکومت میں پی پی پی کی حکومت میں اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عطاء اللہ تارڑ جو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور ہیں وفاقی وزیر کے عہدے کے لیے ایک اور دعویدار کے طور پر سامنے آسکتے ہیں۔
دبئی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا میچ تو سیاست کی نظر ہوتا دیکھائی دے رہا ہے البتہ دبئی...
اسلام آباد آئی ایم ایف مشن ناتھن پورٹرکی سربراہی میں پاکستان پہنچ گیا ، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم...
اسلام آباد چیئر مین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے پاکستان کسٹم فیلڈ دفاتر کی 69خالی پوسٹوں کو ختم کردیا ،...
اسلام آبادجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی فی الحال ممکن نظر...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور،...
لاہور چیمپئنر ٹرافی 2025 میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ کے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈرتحریک انصاف...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی جانب سے خیرسگالی پیغام پر شکریہ ادا کرتے...