شاہ محمود قریشی، اسد عمر، زین قریشی کی یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات

25 مارچ ، 2023

لاہور(مانیٹرنگ سیل)تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور زین قریشی نے یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات کی ہے،ملاقات آسٹریلوی سفیر کی رہائشگاہ پر ہوئی جہاں یورپی یونین کے سفیر بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی قیادت نے یورپی ممالک کے سفرا کو مختلف معاملات پر اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔