لاہور ہائیکورٹ،رمضان المبارک میں ریسٹورنٹ افطاری سے صبح 6 بجے تک کھولنے کا حکم

25 مارچ ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کی روک تھام کے حوالے سے متفرق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریسٹورینٹ افطاری سے صبح چھ بجے تک کھولنے کا حکم دے دیا،عدالت نے رمضان المبارک کے پیش نظر ریسٹورینٹ کا اوقات کار تبدیل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے انڈسٹریز کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ ان انڈسٹریز کے خلاف کارروائی کی جائے جنکا گندا پانی دریا میں جا رہاہے