بڑی عدالتی جنگ شروع ہونے و الی ہے، شیخ رشید

25 مارچ ، 2023

راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہبڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جارہی ہے آر یا پار ہوجائیگا۔دواسمبلیاں اس لیے تحلیل کی تھیں کہ90روزمیں انتخاب ہوں گے، ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پرآرٹیکل6لگناچاہیے ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتاہے ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔