صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات تک ممکن نہیں،فواد چوہدری

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب جب تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہو جاتے ممکن نہیں ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا آئین اس بارے میں واضح ہے۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیاجبکہ اپنے ایک اورٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا عالمی انسانی حقوق قوانین کے تحت پاکستانی حکمرانوں کی باز پرس کرے۔