عالمی کنسورشیم کی پاکستان میں 2 ڈیمز کی تعمیر کیلئے 26 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش

25 مارچ ، 2023

لاہور( این این آئی)ایک عالمی کنسورشیم نے پاکستان میں دو ڈیمز کی تعمیر کے لئے 26ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے جس سے 22 ہزار میگاواٹ بجلی اور35ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کے دو ڈیمز10سال میں تعمیر ہوں گے ،ان ڈیمز سے بجلی تیار کرنے پر تین روپے فی یو نٹ لا گت آ ئے گی جبکہ ان دو ڈیمز کی پیداواری صلاحیت پاکستان میں موجودہ تمام ڈیمز سے دگنی ہے ۔کارٹزارا ڈیم کی صلاحیت کالا باغ ڈیم سے چھ گنا زیادہ ہے۔یہ بات پاکستان میں کہوٹہ کے ایٹمی بجلی گھر کے ڈیزائین کے خالق اور انٹر نیشنل کنسورشیم کے رکن ڈاکٹر محمداقبال واہلہ نے گزشتہ روز بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ڈیمز 9 سے 10سا لوں کے عرصہ میں مکمل ہو جائیں گے۔