حسان نیازی کا راہداری ریمانڈ منظور، کوئٹہ پولیس اسلام آباد سے لے گئی

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ جمعہ کو سماعت کے دوران وکلاء کی جانب سے حسان خان نیازی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی گئی جس پر عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت آج (ہفتہ) تک ملتوی کر دی۔