نواب ٹائون،گلبرگ میں مقابلے ، ایک ڈاکوہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

25 مارچ ، 2023

 لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)نواب ٹائون اور گلبرگ میں دومبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکوہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا۔ نواب ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، پولیس زیر حراست ڈاکو علی اعجاز عُرف ڈان کولےکر مزیدگرفتار یوں کے لئے رائے ونڈ روڈ پہنچی تو اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی ،جس سے ان کا اپنا ہی ساتھی شدید زخمی ہوکردم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 50 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا۔گلبرگ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارجبکہ ساتھی فرار ہوگیا ۔