اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ایڈوائزری کمپنیوں کے درمیان ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے مذاکرات آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے عہدیداروں نے منعقد کرائے۔ اوگرا ہیڈ کوارٹرز میں آئل مارکیٹنگ اور آئل ایڈوائزری کمپنیوں کے اہم اجلاس میں ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ‘ شرکاء کو ایکسچینج ریٹ طریقہ کار پر مکمل اعتماد میں لے لیا گیا ۔ ترجمان اوگرا کے مطابق اوگرا صارفین اور سٹیک ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کا ذمہ دار ہےاجلاس میں آئل انڈسٹری تیل کی پیداواری اور مارکیٹنگ کے نمائندوں اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مارکیٹنگ کمپنیوں کے مسائل سنے۔ اوگرا فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار کی وضاحت کی۔ ترجمان کے مطابق فریقین کو بتایا گیا کہ اوگرا وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بناتی ہے۔ اوگرا اپنے مینڈیٹ سے باخبر اور عوامی مفاد میں کام کرنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کیخلاف کائونٹر پروڈکٹو میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے۔ اوگرا میڈیا پر چلنے والی اس بے بنیاد اور منظم مہم کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اوگرا صارفین کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اسٹیک ہولڈرز کیلئے برابری کا ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گزشتہ ہفتے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار پر مذاکرات کرنے کیلئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ اُنکی درخواست پر ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔ اجلاس میں آئل انڈسٹری کے نمائندوں‘ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل‘ آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان‘ وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) اور اوگرا کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار کی وضاحت کی اور اسکے بارے میں شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے تاکہ اسٹیک ہولڈرز اس عمل کو سمجھ سکیں اور اُنکی کوئی بھی غلط فہمی ہے اُسے دور کیا جا سکے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوگرا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مسائل حل کرتا چلا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ اجلاس کے شرکاء کی وضاحت کیلئے اس حوالے سے تفصیلی غورو خوص کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بات انتہائی تشویش کے ساتھ محسوس کی گئی کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کیخلاف کائونٹر پروڈکٹو میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسکی سختی سے تردید کی جاتی ہے‘ اوگرا اپنے مینڈیٹ سے باخبر ہے اور عوامی مفادات میں کام کرنے کیلئے کسی بھی کائونٹر پروڈکٹو میڈیا مہم سے متاثر نہیں ہو گا اور وہ آئینی و قانونی ذمہ داریاں پورے عزم سے نبھاتا رہے گا۔
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ حکومت نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے...
اسلام آباد خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور جن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفی واپس لے لیا، پارٹی رہنمائوں نے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا ہے کہ...
پشاور/کوہاٹ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد...
کوہاٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات...
اسلام آباد پاک روس بین الحکومتی کمیشن کانہایت اہم اجلاس کل 2؍دسمبرسے ماسکو میں شروع ہو رہا ہے جس کےلیے 11؍...
اسلام آباد اختلافی امور طے کرنے کے لئے مسلم لیگ-ن اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیوں کے رابطے ہوگئے ہیں سفارشات...