لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے خواتین کے حقوق سے متعلق درخواست پر فیصلہ جاری کردیا،شبنم دل محمد کی درخواست پر 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ خواتین پر تشدد صرف چند مخصوص معاشروں میں ہوتا ہے،دنیا بھر کے معاشروں میں میں خواتین پر تشدد کی لعنت موجود ہے، اسی لیے یہ بین الاقوامی قانون کا اہم پہلو رہا ہے، اقوام متحدہ کا خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیاز سے متعلق کنونشن خواتین کے حقوق کیلئے بین الاقوامی طور پر بل سمجھا جاتا ہے، خواتین پر تشدد کے خلاف ایکٹ 24 فروری 2016 کو منظور ہوا، 26 فروری کو گورنر نے دستخط کیے، 29 فروری کو گزٹ نوٹیفیکشن جاری ہوا، خواتین کے حقوق کیلئے ایکٹ خوش آئند تھا اور اسے امید کے ایک کرن کے طور پر دیکھا گیا، بدقسمتی سے خواتین کے حقوق کیلئے ایکٹ پر عملدرآمد نہیں ہو سکا،حکومت خواتین کے حقوق کیلئے تشہیر کرے، اعداد و شمار مرتب کیے جائیں، خواتین کے حقوق سے متعلق ایکٹ سے حکومت ہر ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جب تک قانون پر عملدرآمد نہ ہو اسے قانون نہیں مانا جا سکتا ہے، خواتین کے حقوق کے قانون پر عملدرآمد کروانا حکومت کا کا م ہے۔
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ حکومت نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے...
اسلام آباد خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور جن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفی واپس لے لیا، پارٹی رہنمائوں نے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا ہے کہ...
پشاور/کوہاٹ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد...
کوہاٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات...
اسلام آباد پاک روس بین الحکومتی کمیشن کانہایت اہم اجلاس کل 2؍دسمبرسے ماسکو میں شروع ہو رہا ہے جس کےلیے 11؍...
اسلام آباد اختلافی امور طے کرنے کے لئے مسلم لیگ-ن اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیوں کے رابطے ہوگئے ہیں سفارشات...