ایک اور امریکی خاتون سینیٹر کا پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار سیاسی تناؤ کے سبب تشدد پریشان کن ، ان حالات میں پاکستانی عوام کا خیال آتا ہے، کورٹیز ماسٹو

25 مارچ ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی ایک اور خاتون سینیٹر نے پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈیموکریٹ امریکی سینیٹرکیتھرین کورٹیز ماسٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی تناؤ کے سبب تشدد پریشان کن ہے، ان حالات میں مجھے پاکستانی عوام کا خیال آتا ہے۔