ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ، سیاسی جماعتیں افہام و تفہیم سے انتخابات یقینی بنائیں ، وائس چیئرمین پنجاب بار

25 مارچ ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر شبیر چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں افہام و تفہیم سے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے انتخابات کے عمل کو یقینی بنائیں، ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ، ایسے لگتا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اور آئینی ادارے ملکی سلامتی اور آئین کی پاسداری کرنے کے بجائے ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں جس سے ملک معاشی تباہی کی طرف جارہا ہے۔