سی ڈی ڈبلیو پی نے 21 ارب 28 کروڑ کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 21 ارب 28 کروڑر وپے مالیت کے 6ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ،سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں ملتان میں 6 ارب 18 کروڑ 87لاکھ روپےکی لاگت سے موسم کی نگرانی کرنیوالے ریڈار کی تنصیب، سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل 6ار ب4کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے ہسپتال کے قیام اور ادارہ جاتی مضبوطی کا قیام کے منصوبوں کی منظوری دی۔