کیرئیرکے عروج پر زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر

25 مارچ ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر نے انکشاف کیا ہے انہیں کیرئیر کے عروج پر زہر دیا گیا تھا، یوٹیوب پر دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میری ایم آر آئی اسکین رپورٹ میں معلوم ہوا ہے کہمجھے ایک انتہائی سست رفتار زہر مرکری دیا گیا تھا، یہ جوڑوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتا ہے، دس سال سے جوڑوں کا علاج ہورہا ہے۔