اسلام آباد (مہتاب حیدراین این آئی) گردشی قرضوں کی وجہ سےچینی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کیلئےموجودہ ادائیگی 350 ارب روپے تک بڑھا دی گئی ہے، چینی آئی پی پیز کا واجب الادا بیک لاگ 350 ارب روپے ہے جس کا حساب 14 فیصد کی شرح سے رکھا جا رہا ہے جبکہ بقیہ 86 فیصد باقاعدگی سے ادا کیا جا رہا ہے ، سی پی پی اے جی نے کہا ہے کہ اس میں مزید بہتری لائی جائیگی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت جمعہ کو سی پیک کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سپیشل اکنامک زونز، ایم ایل ون، کے سی آر اور آئندہ جوائنٹ ورکنگ گروپس میں مختلف ترقیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کی تعمیر کیلئے فنانسنگ پلان کو حتمی شکل دینے کی جانب کوئی خاطر خواہ پیشرفت حاصل کیے بغیر سی پیک پروگریس ریویو کمیٹی کو جمعہ کو بتایا گیا کہ چین اربوں ڈالر کے منصوبےکیلئے مالیاتی میکنزم پر کام کر رہا ہے، اجلاس کے دوران اعلیٰ سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایم ایل ون پر مشترکہ مالیاتی کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ کے دوران متوقع ہے جس میں شرائط کو حتمی شکل دی جائیگی اور ایم ایل ون کے پیکج ون کا آغاز کیا جائیگا، حکومت سندھ سے کہا گیا کہ وہ کے سی آر کی تازہ ترین فزیبلٹی سٹڈی شیئر کرے، حکومت سندھ کے نمائندے نے کنسلٹنٹ سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کرنے اور 15 دن کے اندر فزیبلٹی کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ٹائم لائن دینے کی یقین دہانی کرائی، وزیر منصوبہ بندی نے پاکستان کے برآمدی شعبے کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی ترقی میں مدد کیلئے پیشہ ور افراد کو شامل کرنے کیلئے وزیر اعظم کی تجویز پر عمل کریں، برآمدات میں اضافہ کرنا ہے اور پاکستان اس سلسلے میں چین کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے انہوں نے سپیشل اکنامک زونز کو برآمدات بڑھانے کا ذریعہ بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سپیشل اکنامک زونزتعاون اور جدت طرازی کو فروغ دے سکتے ہیں جس سے نئی مصنوعات اور خدمات کی ترقی ہو سکتی ہے جو بین الاقوامی منڈیوں کی ضروریات کے مطابق بہتر ہوں، اجلاس میں آئندہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر ،سولر پراجیکٹس اور پمپڈ سٹوریج ہائیڈرو پاور منصوبوں کی شناختی مطالعہ شامل ہے، وزیر منصوبہ بندی نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام میٹرکس کا جائزہ لیں اور پیشرفت کی تازہ ترین معلومات پیش کریں،وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ہم سی پیک کی ترقی اور اسکے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ہم اہم مسائل کے حل اور برآمدات کو بڑھانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں اور ہم اس سلسلے میں چین کی مسلسل حمایت کیلئے شکر گزار ہیں۔
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ حکومت نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے...
اسلام آباد خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور جن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفی واپس لے لیا، پارٹی رہنمائوں نے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا ہے کہ...
پشاور/کوہاٹ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد...
کوہاٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات...
اسلام آباد پاک روس بین الحکومتی کمیشن کانہایت اہم اجلاس کل 2؍دسمبرسے ماسکو میں شروع ہو رہا ہے جس کےلیے 11؍...
اسلام آباد اختلافی امور طے کرنے کے لئے مسلم لیگ-ن اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیوں کے رابطے ہوگئے ہیں سفارشات...