الیکشن ملتوی کرنے میں وزارت دفاع، داخلہ، خزانہ نے کردار ادا کیا،تجزیہ کار

25 مارچ ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال الیکشن ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم حکومت کو سیاسی فائدہ ہوگا یا نقصان؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ الیکشن ملتوی کرنے میں وزارت دفاع، داخلہ اور خزانہ نے کردار ادا کیا،ن لیگی وزراء کل تک کہتے تھے عمران خان اسمبلیاں توڑیں فوراً انتخابات کروادیں گے۔ محمل سرفراز نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم حکومت کو سیاسی فائدہ ہوگا،ارشا دبھٹی کا کہنا تھا الیکشن ملتوی ہونا بظاہر حکومت کی فتح ہوگی لیکن یہ کیسی فتح ہے کہ ان کی سیاست، مقبولیت اور بیانیہ سب دفن ہوگیا، ن لیگ کے رہنما آج ہیلمٹ پہن کر بھی اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، مظہر عباس نے کہا کہ سیاست میں الیکشن ہونے سے نقصان نہیں ہوسکتا، کوئی الیکشن جیتے یا ہارے لیکن وہ سیاست کا حصہ ہوتا ہے۔