جج دھمکی کیس ، عمران کے ناقابل وارنٹ گرفتاری قابل ضمانت میں تبدیل

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نےخاتون جج دھمکی کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔