صوبائی وزیراطلاعات کاوحدت کالونی میں مفت آٹامرکزکادورہ،سہولتوں کاجائزہ

25 مارچ ، 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے ماڈل بازار وحدت کالونی میں قائم فری آٹا مرکز کا اچانک دورہ کیا اور وہاں شہریوں کی دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ شہریوں کی جانب سے صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ بار بار 8070 پر میسج کرنے کے باوجود ان کو جوابی میسج موصول نہیں ہوا ، جس پر صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ موقع پر موجود شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل فوراً مکمل کریں اور انفارمیشن ڈیسک بنایا جائے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے پنجاب کے تقریباً 10 کروڑ افراد مستفید ہوں گے اور یہ 25 رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔