’پاکستان ’انتہائی آبی عدم تحفظ‘ کے شکار ممالک میں شامل ہے

25 مارچ ، 2023

کراچی(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی رپورٹ میں پاکستان کو پانی کے حوالے سے انتہائی غیر محفوظ ملک قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پانی، ماحولیات اور صحت کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں پاکستان کو 23 ممالک کی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو پانی کے لیے انتہائی غیر محفوظ ہیں۔گزشتہ روز یو این یونیورسٹی کی جانب سے شائع ’گلوبل واٹر سیکیورٹی 2023 جائزہ رپورٹ کے ساتھ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اقوام متحدہ کے آبی ماہرین کی سربراہی میں تازہ ترین عالمی آبی جائزے سے پتا چلا کہ اب بھی نصف سے زیادہ عالمی آبادی کے لیے صاف پانی اور صفائی ستھرائی تک رسائی ایک خواب ہے جب کہ 70 فیصد سے زیادہ یا 5 ارب 50 کروڑ لوگوں کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔