غیر ملکیوں کو وزٹ ویزے پر امریکا میں ملازمت کی اجازت مل گئی

25 مارچ ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) غیر ملکیوں کو وزٹ اور بزنس ویزے پر امریکا میں ملازمت کی اجازت مل گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کےمطابق اب شہری وزٹرز اور بزنس ویزہ بی ون اور بی ٹو کیٹگری پر امریکا جا کر ملازمت کرسکیں گے ۔ غیر ملکیوں کو اس ویزے کے ذریعے سے ملازمتوں کے حصول اور انٹرویو کی اجازت بھی ہوگی ۔ امریکی سٹیزن شپ اور امگریشن سروسز نے ٹوئٹر پر اس کی تصدیق کردی ہے ۔