لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، فصل کونقصان

25 مارچ ، 2023

لاہور،اوکاڑہ(جنگ نیوز،نمائندہ جنگ) لاہور ،راولپنڈی،اسلام آبادسمیت ملک کےمختلف شہروں میں گزشتہ روزگرج چمک کےساتھ موسلا دھاربارش ہوئی،شمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی،موسلادھاربارش سےبجلی کانظام درہم برہم ہوگیااورکئی شہروں میںمتعدد فیڈرزٹرپ کرگئے،بارش سےچنےاورگندم کی فصل کوبھی نقصان پہنچا،اوکاڑہ میں بجلی اوردیوارگرنےکےواقعات میں2افرادجاں بحق اور4زخمی ہوئے،پھلروان میں مسجدکی دیوارگرنےسےایک شخص جاں بحق،4زخمی ہوگئے،قصبہ4ون اے ایل میں ایک شخص پربھینسوں کاچارہ کاٹتےہوئےبجلی گرگئی جس سے وہ جھلس کرجاں بحق ہوگیا۔