T20سیریز،افغانستان نے تاریخ رقم کردی، پاکستان کیخلاف پہلی فتح

25 مارچ ، 2023

کراچی(نمائندہ جنگ)افغانستان نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شکست دیکر تاریخ رقم کردی ، یہ ٹی ٹوئنٹی اور کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کیخلاف افغان ٹیم کی پہلی فتح ہے، شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا، افغان اسپنرز اور فاسٹ بالرز نے پاکستانی بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا، پوری ٹیم 92رنز تک محدود رہی،محمد نبی کو آل راونڈ پرفامنس پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے نواز اگیا،انہوں نے 38رنز بنانے کیساتھ ساتھ 2وکٹیں بھی حاصل کیں۔ مین آف دی میچ محمد نبی نے کہا کہ انہین خوشی ہے کہ انہوں نے مشکل وقت میں38رنز بنائے یہ رن سنچری سے زیادہ قیمتی ہیں۔